QR CodeQR Code

جی بی کے آئینی اور بنیادی حقوق کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، امجد حسین ایڈووکیٹ

3 Jul 2019 13:09

پی پی گلگت بلتستان کے صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئینی اور بنیادی حقوق کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھی معاملہ اٹھانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جی بی کے اہم مسائل پر سپریم کورٹ اور مرکزی قیادت سے رجوع کرینگے، آئینی اور بنیادی حقوق کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھی معاملہ اٹھانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بلاول سے مشاورت کر لی گئی ہے کسی بھی پیشرفت سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے اقتدار کی کرسی کیلئے تحریک انصاف سے سمجھوتہ کر لیا ہے، لاکھ اختلافات کے بائوجود ہم شریف فیملی کیلئے بھی آواز اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 802893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802893/جی-بی-کے-ا-ئینی-اور-بنیادی-حقوق-کیلئے-سپریم-کورٹ-سے-رجوع-کرینگے-امجد-حسین-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org