0
Wednesday 3 Jul 2019 13:09

جی بی کے آئینی اور بنیادی حقوق کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، امجد حسین ایڈووکیٹ

جی بی کے آئینی اور بنیادی حقوق کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جی بی کے اہم مسائل پر سپریم کورٹ اور مرکزی قیادت سے رجوع کرینگے، آئینی اور بنیادی حقوق کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھی معاملہ اٹھانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بلاول سے مشاورت کر لی گئی ہے کسی بھی پیشرفت سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے اقتدار کی کرسی کیلئے تحریک انصاف سے سمجھوتہ کر لیا ہے، لاکھ اختلافات کے بائوجود ہم شریف فیملی کیلئے بھی آواز اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 802893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش