QR CodeQR Code

اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امریکا کا اسرائیل سے رابطہ نہیں ٹوٹ سکتا، اوباما

22 Jun 2011 00:05

اسلام ٹائمز:یہودی ڈونرز کی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ہمیشہ سے دوست رہے ہیں۔ امریکی خارجہ پالیسی میں اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح رہی ہے۔ امریکی صدر اوباما ان دنوں صدارتی الیکشن مہم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما کہتے ہیں کہ امریکا اسرائیل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکا کا اسرائیل سے رابطہ نہیں ٹوٹ سکتا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے واشنگٹن میں عشائیہ کی تقریب کے دوران یہودی ڈونرز سے خطاب میں کہا کہ امریکا ایک محفوظ اور پرامن یہودی ریاست چاہتا ہے جو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن ماحول میں رہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ہمیشہ سے دوست رہے ہیں۔ امریکی خارجہ پالیسی میں اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح رہی ہے۔ امریکی صدر اوباما ان دنوں صدارتی الیکشن مہم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 80335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80335/اسرائیل-کا-تحفظ-اولین-ترجیح-ہے-امریکا-سے-رابطہ-نہیں-ٹوٹ-سکتا-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org