0
Wednesday 22 Jun 2011 00:05

اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امریکا کا اسرائیل سے رابطہ نہیں ٹوٹ سکتا، اوباما

اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امریکا کا اسرائیل سے رابطہ نہیں ٹوٹ سکتا، اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما کہتے ہیں کہ امریکا اسرائیل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امریکا کا اسرائیل سے رابطہ نہیں ٹوٹ سکتا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے واشنگٹن میں عشائیہ کی تقریب کے دوران یہودی ڈونرز سے خطاب میں کہا کہ امریکا ایک محفوظ اور پرامن یہودی ریاست چاہتا ہے جو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن ماحول میں رہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ہمیشہ سے دوست رہے ہیں۔ امریکی خارجہ پالیسی میں اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح رہی ہے۔ امریکی صدر اوباما ان دنوں صدارتی الیکشن مہم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں۔

خبر کا کوڈ : 80335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش