QR CodeQR Code

حکومت، حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم سے کام لیں، علامہ شہنشاہ نقوی

5 Jul 2019 21:35

کراچی میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ دینی مراکز اور عوام کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، لہٰذا ایسی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت، حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم، تحمل و برداشت اور رواداری سے کام لیں، تاکہ ملکی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے، افغانستان اور بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جس کے ساتھ ساتھ ہمارے اندرونی مخالفین بھی ملک میں دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ دینی مراکز اور عوام کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، لہٰذا ایسی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت قوم کی خدمت کا ہے سیاست کا نہیں، ہمارے سیاسی اکابرین کو کرب و پریشانی میں پھنسے ہوئے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 803357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803357/حکومت-حزب-اختلاف-اور-سیاسی-مذہبی-جماعتیں-افہام-تفہیم-سے-کام-لیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org