QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، فردوس شمیم نقوی کا دعویٰ

6 Jul 2019 15:38

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کی تاریخ نہیں دے رہا، صرف یہ کہوں گا وہ گرفتار ہونے والے ہیں اور ایسی گرفتاریاں اکثر جمعہ کو ہوا کرتی ہیں، جس کے بعد عدالتیں دو دن کیلئے بند ہوتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، تاہم ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اور اومنی گروپ والے اب نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کی تاریخ نہیں دے رہا، صرف یہ کہوں گا وہ گرفتار ہونے والے ہیں اور ایسی گرفتاریاں اکثر جمعہ کو ہوا کرتی ہیں، جس کے بعد عدالتیں دو دن کیلئے بند ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 803503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803503/وزیراعلی-سندھ-مراد-علی-شاہ-جلد-گرفتار-ہونے-والے-ہیں-فردوس-شمیم-نقوی-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org