QR CodeQR Code

سوات، مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

11 Jul 2019 16:59

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا، جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 4 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا، جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 804471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804471/سوات-مکان-پر-پہاڑی-تودہ-گرنے-سے-ماں-اور-4-بچوں-سمیت-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org