اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 4 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا، جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔