QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے فوجی بغاوت کیخلاف ترکی کی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، ترکی

11 Jul 2019 19:19

تہران میں واقع ترک سفارتخانے کیطرف سے مئی 2016ء میں ترکی میں ہونیوالی ناکام فوجی بغاوت کی مناسبت سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں ایران کیجانب سے فوجی بغاوت کیخلاف ترکی کی جمہوری حکومت کو ملنے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ترکی کے سفارتخانے کی طرف سے مئی 2016ء میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترک سفارتخانے نے فوجی بغاوت کے دوران ایران کی طرف سے ترکی کی جمہوری حکومت کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تہران میں واقع ترک سفارتخانے نے مئی 2016ء میں اردوغان حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کی سالگرہ کے حوالے سے ایران کی طرف سے ترکی کی جمہوری حکومت کو قبل از وقت خبردار کرنے اور تفصیلی اطلاعات فراہم کئے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ترکی کی جمہوری حکومت کو قبل از وقت آگاہ کیا جانا دونوں ممالک کے درمیان قائم قدیمی دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کٹھن وقت میں ہمارے ہمسایہ اور دوست ملک ایران کے ترکی کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کو ترکی کبھی نہیں بھولے گا۔


خبر کا کوڈ: 804516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804516/ایران-کیجانب-سے-فوجی-بغاوت-کیخلاف-ترکی-کی-حمایت-کبھی-نہیں-بھولیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org