QR CodeQR Code

جمرود میں دو دھماکے، نائب صوبیدار سمیت 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

22 Jun 2011 23:01

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ تحصیل جمرود کے ٹی ڈی بازار ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گیا۔ دوسرا دھماکہ جمرود بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ جس میں ایک نائب صوبیدار جاں بحق جبکہ تین خاصہ دار زخمی۔


لنڈی کوتل:اسلام تائمز۔ خبیر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ایک گھنٹے میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں خاصہ دارفورس کے نائب صوبیدار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ خاصہ دار فورسز ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ تحصیل جمرود کے ٹی ڈی بازار ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسی دوران دوسرا دھماکہ جمرود بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ جس میں ایک نائب صوبیدار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 80485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80485/جمرود-میں-دو-دھماکے-نائب-صوبیدار-سمیت-2-افراد-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org