0
Wednesday 22 Jun 2011 23:01

جمرود میں دو دھماکے، نائب صوبیدار سمیت 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

جمرود میں دو دھماکے، نائب صوبیدار سمیت 2 افراد جاں بحق،3  زخمی
لنڈی کوتل:اسلام تائمز۔ خبیر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ایک گھنٹے میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں خاصہ دارفورس کے نائب صوبیدار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ خاصہ دار فورسز ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ تحصیل جمرود کے ٹی ڈی بازار ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسی دوران دوسرا دھماکہ جمرود بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ جس میں ایک نائب صوبیدار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 80485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش