QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے باقی فرار

22 Jun 2011 23:21

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں پچاس سے زائد شر پسندوں نے سربند کے علاقہ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ تاہم کچھ شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے


پشاور:اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقہ سربند میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کیاپولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں پچاس سے زائد شر پسندوں نے سربند کے علاقہ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ تاہم کچھ شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے شدت پسندوں کا اسلحہ قبضے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شدت پسندوں کی جانب سے متعدد بار چوکی کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 80489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80489/پشاور-میں-پولیس-چوکی-پر-شدت-پسندوں-کا-حملہ-جوابی-کارروائی-5-پسند-مارے-گئے-باقی-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org