0
Wednesday 22 Jun 2011 23:21

پشاور میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے باقی فرار

پشاور میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ  جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے باقی فرار
پشاور:اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقہ سربند میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کیاپولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں پچاس سے زائد شر پسندوں نے سربند کے علاقہ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ تاہم کچھ شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے شدت پسندوں کا اسلحہ قبضے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شدت پسندوں کی جانب سے متعدد بار چوکی کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 80489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش