QR CodeQR Code

پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ، 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی رسولی نکالی لی

14 Jul 2019 11:38

ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ٹیومر کا وزن ڈھائی کلو تھا اور اسکے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہوگیا تھا۔ بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پچیدہ قرار دیا تھا، تاہم ہم نے اسے ممکن کر دکھایا۔


اسلام ٹائمز۔ نجی ہسپتال میں نیورو سرجن نے 9 گھنٹے کی سرجری کے بعد 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر عبدالعزیز نامی نیورو سرجن نے افغانستان کے صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے سر سے کینسر کی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ بچے کو مزید طبی امداد دی جا رہی ہے، بچے کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ٹیومر کا وزن ڈھائی کلو تھا اور اس کے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہوگیا تھا۔ بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پچیدہ قرار دیا تھا، تاہم ہم نے اسے ممکن کر دکھایا۔


خبر کا کوڈ: 804973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804973/پاکستانی-ڈاکٹر-کا-کارنامہ-7-سالہ-بچے-کے-سر-سے-ڈھائی-کلو-وزنی-رسولی-نکالی-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org