QR CodeQR Code

لاہور، جماعت الدعوۃ کے حافظ سعید سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور

15 Jul 2019 21:18

حافظ سعید، ملک ظفر اقبال، امیر حمزہ اور حافظ مسعود نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، ہمارا کسی کالعدم جماعت سے کوئی رابطہ ہے نہ کسی کی مالی امداد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کی مالی مدد کے الزام کے مقدمے میں نامزد امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید، ملک ظفر اقبال، امیر حمزہ اور حافظ مسعود نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، ہمارا کسی کالعدم جماعت سے کوئی رابطہ ہے نہ کسی کی مالی امداد کرتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں افراد کی 3 اگست تک ضمانتیں منظور کر لیں۔


خبر کا کوڈ: 805199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805199/لاہور-جماعت-الدعوۃ-کے-حافظ-سعید-سمیت-4-ملزمان-کی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org