0
Monday 15 Jul 2019 21:18

لاہور، جماعت الدعوۃ کے حافظ سعید سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور، جماعت الدعوۃ کے حافظ سعید سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کی مالی مدد کے الزام کے مقدمے میں نامزد امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید، ملک ظفر اقبال، امیر حمزہ اور حافظ مسعود نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، ہمارا کسی کالعدم جماعت سے کوئی رابطہ ہے نہ کسی کی مالی امداد کرتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں افراد کی 3 اگست تک ضمانتیں منظور کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 805199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش