QR CodeQR Code

فواد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے پر صحافی سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری

17 Jul 2019 13:02

سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر بھارتی خفیہ ایجنسی اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ مل کر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی سیشن عدالت نے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے پر صحافی سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کردیا۔ واضح رہے کہ 5 جولائی کو فواد چوہدری نے صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔ فواد چوہدری نے اپنے دعوے میں موقف اپنایا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف جھوٹی خبریں نشر کروائی، سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر من گھڑت خبروں سے میری شہرت متاثر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیع ابراہیم نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا جس کی وجہ سے میرا سیاسی کیرئیر اور نجی زندگی شدید متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ساتھ مل کر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کر رہا ہوں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے سازشیں کر رہا ہوں۔

اپنی پٹیشن میں انہوں نے کہ ایک وفاقی وزیر کے خلاف یہ نہایت سنگین نوعیت کے الزامات ہیں جس سے میری سیاسی حیثیت کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی خدشات پیدا ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیع ابراہیم نے میری ساکھ اور سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچانے کا کہہ کر مجھ سے تاوان وصول کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس میں ناکامی پر انہوں نے مجھے بدنام کرنے کی مہم چلائی جو پاکستان کے پینل کوڈ میں جرم ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اپنی پٹیشن مین سمیع ابراہیم کو طلبی کا سمن جاری کرنے اور قانون کے مطابق سزا دینے کی بھی استدعا کی۔ عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے صحاجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
 


خبر کا کوڈ: 805474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805474/فواد-چوہدری-کے-ہتک-عزت-دعوے-پر-صحافی-سمیع-ابراہیم-کو-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org