QR CodeQR Code

سکردو میں سرکاری ڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کی ذمہ داری تحصیلدار کو دیدی گئی

17 Jul 2019 15:03

کمشنر بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکردو کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری تحصیلدار چیک کرے گا اور روزانہ شام 4 بجے حاضری رپورٹ کمشنر بلتستان کو ارسال کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں سرکاری ڈاکٹروں کی حاضریاں چیک کرنے کی ذمہ داری تحصیلداروں کو دیدی گئی، کمشنر بلتستان ریجن سید علی اصغر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ سکردو کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری تحصیلدار چیک کرے گا اور روزانہ شام 4 بجے حاضری رپورٹ کمشنر بلتستان کو ارسال کرے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے اے ڈی سی سکردو چیئرمین ہونگے، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو اور ڈرگ انسپکٹر سکردو ممبر ہونگے اور ڈرگ انسپکٹر سکردو روزانہ ادویات اور دیگر ضروری چیزوں کی کوالٹی چیک کرینگے اور ان کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرکے رپورٹ ارسال کرینگے۔ کمشنر بلتستان نے اپنے دستخط سے یہ نوٹفیکشین جاری کیا ہے، اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 805499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805499/سکردو-میں-سرکاری-ڈاکٹروں-کی-حاضری-چیک-کرنے-ذمہ-داری-تحصیلدار-کو-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org