0
Wednesday 17 Jul 2019 15:03

سکردو میں سرکاری ڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کی ذمہ داری تحصیلدار کو دیدی گئی

سکردو میں سرکاری ڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کی ذمہ داری تحصیلدار کو دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں سرکاری ڈاکٹروں کی حاضریاں چیک کرنے کی ذمہ داری تحصیلداروں کو دیدی گئی، کمشنر بلتستان ریجن سید علی اصغر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ سکردو کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری تحصیلدار چیک کرے گا اور روزانہ شام 4 بجے حاضری رپورٹ کمشنر بلتستان کو ارسال کرے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے اے ڈی سی سکردو چیئرمین ہونگے، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو اور ڈرگ انسپکٹر سکردو ممبر ہونگے اور ڈرگ انسپکٹر سکردو روزانہ ادویات اور دیگر ضروری چیزوں کی کوالٹی چیک کرینگے اور ان کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرکے رپورٹ ارسال کرینگے۔ کمشنر بلتستان نے اپنے دستخط سے یہ نوٹفیکشین جاری کیا ہے، اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 805499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش