QR CodeQR Code

بلاول زرداری کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت میں بہتری نہ آسکی

17 Jul 2019 21:01

چانڈکا ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی وینٹیلیٹرز نا ہونے کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر سانس کی تکلیف میں مبتلا نومولود 5 سے 7 بچے چلڈرن اسپتال میں دم توڑ جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت میں بہتری نہ آسکی، صوبائی وزیر صحت کی جانب سے بھی شیخ زید چلڈرن اسپتال میں لگایا گیا بچوں کا ایمرجنسی وینٹیلیٹر ناکارہ ہو گیا، ایمرجنسی وینٹی لیٹر نصب ہونے کے بعد سے ایک روز بھی استعمال نہیں کیا جا سکا، سینئیر ڈاکٹرز بھی ذمہ داری لینے سے قاصر ہیں، چانڈکا ٹیچنگ اسپتال میں بھی نصب 11 ایمرجنسی وینٹیلیٹرز میں سے 9 ناکارہ ہو چکے ہیں، چانڈکا ٹیچنگ اسپتال میں صرف دو ایمرجنسی وینٹیلیٹرز کام کر رہے ہیں، سنگین صورتحال کے باعث ایمرجنسی وینٹیلیٹرز نا ہونے کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر سانس کی تکلیف میں مبتلا نومولود 5 سے 7 بچے چلڈرن اسپتال میں دم توڑ جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے بلاول بھٹو زرداری کے دورے اور سرکاری اسپتالوں کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق پریس کانفرنس کرنے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کو ڈیل کرنے کیلئے کوئی بھی سینئیر پروفیسر یا سرجن دستیاب نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 805547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805547/بلاول-زرداری-کے-حلقہ-انتخاب-لاڑکانہ-سرکاری-اسپتالوں-کی-حالت-میں-بہتری-نہ-آسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org