0
Wednesday 17 Jul 2019 21:01

بلاول زرداری کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت میں بہتری نہ آسکی

بلاول زرداری کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت میں بہتری نہ آسکی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت میں بہتری نہ آسکی، صوبائی وزیر صحت کی جانب سے بھی شیخ زید چلڈرن اسپتال میں لگایا گیا بچوں کا ایمرجنسی وینٹیلیٹر ناکارہ ہو گیا، ایمرجنسی وینٹی لیٹر نصب ہونے کے بعد سے ایک روز بھی استعمال نہیں کیا جا سکا، سینئیر ڈاکٹرز بھی ذمہ داری لینے سے قاصر ہیں، چانڈکا ٹیچنگ اسپتال میں بھی نصب 11 ایمرجنسی وینٹیلیٹرز میں سے 9 ناکارہ ہو چکے ہیں، چانڈکا ٹیچنگ اسپتال میں صرف دو ایمرجنسی وینٹیلیٹرز کام کر رہے ہیں، سنگین صورتحال کے باعث ایمرجنسی وینٹیلیٹرز نا ہونے کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر سانس کی تکلیف میں مبتلا نومولود 5 سے 7 بچے چلڈرن اسپتال میں دم توڑ جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے بلاول بھٹو زرداری کے دورے اور سرکاری اسپتالوں کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق پریس کانفرنس کرنے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کو ڈیل کرنے کیلئے کوئی بھی سینئیر پروفیسر یا سرجن دستیاب نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 805547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش