QR CodeQR Code

جے یو آئی جی بی کے تشخص کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی، مولانا عطاء اللہ شہاب

17 Jul 2019 23:23

اپنے ایک بیان میں جے یو آئی گلگت بلتستان کے امیر کا کہنا تھا کہ جمعیت علاقے کے اندر سے اٹھنے والی سیاسی تحریکوں کو وفاقی سطح پر موثر بنانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ جے یو آئی جی بی کے تشخص کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی، اس حوالے سے جمعیت علاقے کے اندر سے اٹھنے والی سیاسی تحریکوں کو وفاقی سطح پر موثر بنانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ اپنے بیان میں مولانا شہاب کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت ملکی سطح پر تمام جمہوریت پسند قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں لگی ہوئی ہے، جے یو آئی جی بی بھی اس حوالے سے کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 805565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805565/جے-یو-ا-ئی-جی-بی-کے-تشخص-کیلئے-بھرپور-کردار-ادا-کریگی-مولانا-عطاء-اللہ-شہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org