QR CodeQR Code

کشمیری عوام کو جمہوری حق دیا جائے، غلام احمد میر

18 Jul 2019 10:44

کانگریس لیڈر بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی جماعتیں کانگریس کی سیکولر اور عوام دوست پالیسیوں سے خائف تھیں جسکے بعد انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کانگریس کیخلاف منفی پروپگنڈہ کا سہارا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے اسمبلی الیکشن میں تاخیر پر سوال اُٹھاتے ہوئے انتخابات کو فوری طور پر منعقد کرنے پر زور دیا۔ رواں برس منعقد ہوچکے لوک سبھا انتخابات پر بولتے ہوئے غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کانگریس پارٹی کی شبیہ کو زک پہنچانے کی خاطر منفی پروپگنڈہ کا سہارا لیا۔ غلام احمد میر بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی جماعتیں کانگریس کی سیکولر اور عوام دوست پالیسیوں سے خائف تھیں جس کے بعد انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے کانگریس کے خلاف منفی پروپگنڈہ کا سہارا لیا۔

ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جنوبی مقبوضہ کشمیر کے شاہ آباد ویری ناگ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے اسمبلی الیکشن میں مزید تاخیر پیدا کرنے پر سوال کھڑا کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جمہوریت کو زمینی سطح پر پروان چڑھانے کے لئے جموں و کشمیر میں فوری طور پر اسمبلی الیکشن کو منعقد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیرمیں حالات ماضی کے مقابلے میں سازگار ہوئے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیئے کہ وہ اسمبلی الیکشن کو فوری طور پر منعقد کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی سے جموں و کشمیر کے عوام کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ پارٹی ورکران کو آگاہ کرتے ہوئے کانگریس صدر غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ عوام میں کنفیوژن اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والے عنااصر کے خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے مذموم مقاصد کو ناکام کیا جاسکے۔ کنونشن میں موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے بتایا کہ مذموم منصوبے رکھنے والے عناصر کے خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 805590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805590/کشمیری-عوام-کو-جمہوری-حق-دیا-جائے-غلام-احمد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org