0
Thursday 18 Jul 2019 10:44

کشمیری عوام کو جمہوری حق دیا جائے، غلام احمد میر

کشمیری عوام کو جمہوری حق دیا جائے، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے اسمبلی الیکشن میں تاخیر پر سوال اُٹھاتے ہوئے انتخابات کو فوری طور پر منعقد کرنے پر زور دیا۔ رواں برس منعقد ہوچکے لوک سبھا انتخابات پر بولتے ہوئے غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کانگریس پارٹی کی شبیہ کو زک پہنچانے کی خاطر منفی پروپگنڈہ کا سہارا لیا۔ غلام احمد میر بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی جماعتیں کانگریس کی سیکولر اور عوام دوست پالیسیوں سے خائف تھیں جس کے بعد انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے کانگریس کے خلاف منفی پروپگنڈہ کا سہارا لیا۔

ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جنوبی مقبوضہ کشمیر کے شاہ آباد ویری ناگ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے اسمبلی الیکشن میں مزید تاخیر پیدا کرنے پر سوال کھڑا کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جمہوریت کو زمینی سطح پر پروان چڑھانے کے لئے جموں و کشمیر میں فوری طور پر اسمبلی الیکشن کو منعقد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیرمیں حالات ماضی کے مقابلے میں سازگار ہوئے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیئے کہ وہ اسمبلی الیکشن کو فوری طور پر منعقد کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی سے جموں و کشمیر کے عوام کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ پارٹی ورکران کو آگاہ کرتے ہوئے کانگریس صدر غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ عوام میں کنفیوژن اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والے عنااصر کے خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے مذموم مقاصد کو ناکام کیا جاسکے۔ کنونشن میں موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے بتایا کہ مذموم منصوبے رکھنے والے عناصر کے خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 805590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش