QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے کراچی میں سرسبز سندھ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

18 Jul 2019 20:37

مہم کے آغاز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ شجرکاری مہم میں سرکاری سطح پر ایک بلین پودے پودے لگائیں جائیں گے، وفاقی حکومت کیساتھ مل کر گرین پاکستان مہم شروع کی ہے، درخت زندگی ہے اس لئے عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں سرسبز سندھ کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی سیکریٹریز، کمشنر کراچی اور اسکول طلبہ کے ہمراہ مہم کا آغاز کیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے اپنے نام کا پودا لگایا۔ مہم کے آغاز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ شجرکاری مہم میں سرکاری سطح پر ایک بلین پودے پودے لگائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر گرین پاکستان مہم شروع کی ہے۔ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ درخت زندگی ہے، اس لئے عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


خبر کا کوڈ: 805687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805687/سندھ-حکومت-نے-کراچی-میں-سرسبز-کے-نام-سے-شجرکاری-مہم-کا-ا-غاز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org