QR CodeQR Code

فلسطینیوں نے منامہ کانفرنس ناکام بنا دی، امریکہ کا اعتراف

20 Jul 2019 11:26

عالمی خبرساں نیوز ایجنسی کے مطابق مغربی ایشیاء میں نام نہاد قیام امن کے بارے میں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ کانفرنس کی شکست کے ذمہ دار فلسطینیوں نے منامہ کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیل کی جانبداری کی حمایت کا الزام جاری رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی ایشیاء میں نام نہاد قیام امن کے بارے میں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی نے اعتراف کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کے حصول کے بغیر منامہ میں پیش کیے گئے اقتصادی منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عالمی خبرساں نیوز ایجنسی کے مطابق مغربی ایشیاء میں نام نہاد قیام امن کے بارے میں امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی جیسن گرینبلاٹ نے کہا کہ منامہ کانفرنس کی شکست کے ذمہ دار فلسطینی ہیں، جنہوں نے منامہ کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیل کی جانبداری کی حمایت کا الزام جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر نے منامہ کانفرنس کا اہتمام کرایا تھا، امریکی انتظامیہ کی پیشہ ور ٹیم کے ساتھ پچاس ارب ڈالر مالیت کے اقتصادی پیکیج کا پروگرام تیار کیا ہے، لیکن جب تک مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کوئی سیاسی منصوبہ نہیں ہوگا، اس وقت تک کوشنرکا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے اتفاق سے اسرائیل کے تحفظ کیلئے اس منصوبے کو سینچری ڈیل کا نام دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 805930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805930/فلسطینیوں-نے-منامہ-کانفرنس-ناکام-بنا-دی-امریکہ-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org