QR CodeQR Code

گلگت ایئرپورٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، شیخ میرزا علی

21 Jul 2019 21:11

اپنے ایک بیان میں اسلامی تحریک کے سابق جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ موجودہ ائیر پورٹ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ائیرپورٹ کا تین عشروں سے زیر التواء رن وے تعمیر ہوتا تو حالیہ حادثہ رونما نہ ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ حسینیہ سپریم کونسل نگر کے چئیرمین و سابق صوبائی جنرل سکریٹری اسلامی تحریک پاکستان شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ گلگت ائیر پورٹ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ائیر پورٹ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایئرپورٹ کا تین عشروں سے زیر التواء رن وے تعمیر ہوتا تو حالیہ حادثہ رونما نہ ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت ایئر پورٹ دنیا کے خوبصورت ایئر پورٹس میں شمار ہوتا ہے اور ملکی سطح پر محل وقوع کے اعتبار سے اپنی خاص شہرت رکھتا ہے، اس کے باوجود کہ اس کی تعمیر غالباً قیام پاکستان کے بعد عمل میں آئی ہے جس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ایئرپورٹ دور قدیم کی نشانیوں میں سے ہے جو لمحہ فکریہ ہے، حالانکہ سی پیک کے اجراء کے بعد اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک کثیر تعداد کا ذریعہ سفر ہونے کے سبب گلگت بلتستان کے دونوں ایئرپورٹس بالخصوص گلگت کے ہوائی اڈے کو دور جدید کے تمام مواصلاتی نظام اور جدید تقاضوں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 806219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806219/گلگت-ایئرپورٹ-کو-وسعت-دینے-کی-ضرورت-ہے-شیخ-میرزا-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org