QR CodeQR Code

اسد مجالس، بلتستان میں پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ

22 Jul 2019 19:11

ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق نے بتایا کہ اسد عاشورہ کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں عشرہ اسد  کے موقع پر پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق نے بتایا کہ اسد عاشورہ کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی، پولیس کے جوان کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسد مجالس کے دوران عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 806408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806408/اسد-مجالس-بلتستان-میں-پولیس-افسران-اور-جوانوں-کی-چھٹیاں-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org