QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما و رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض

22 Jul 2019 19:50

محمد حسین نے تنظیمی معاملات پر بات نہ سنی جانے پر رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک اور رہنما و رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض ہوگئے۔ محمد حسین تنظیمی معاملات پر بات نہ سنی جانے پر اراکین رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب رابطہ کمیٹی میں میری بات نہیں سنی جا رہی، تو رابطہ کمیٹی میں رہنے کا کیا جواز ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ محمد حسین نے کہنا ہے کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اختلافات کی وجہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے کنوینیئر فاروق ستار کو بھی برطرف کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 806414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806414/ایم-کیو-کے-ایک-اور-رہنما-رکن-سندھ-اسمبلی-پارٹی-سے-ناراض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org