0
Monday 22 Jul 2019 19:50

ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما و رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض

ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما و رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک اور رہنما و رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض ہوگئے۔ محمد حسین تنظیمی معاملات پر بات نہ سنی جانے پر اراکین رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب رابطہ کمیٹی میں میری بات نہیں سنی جا رہی، تو رابطہ کمیٹی میں رہنے کا کیا جواز ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ محمد حسین نے کہنا ہے کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اختلافات کی وجہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے کنوینیئر فاروق ستار کو بھی برطرف کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 806414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش