QR CodeQR Code

لکی مروت، 3 بچے دریائے گمبیلہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

22 Jul 2019 21:03

ڈوبنے والے بچوں میں 2 سگے بھائی ہیں، جبکہ ایک اِنکا ماموں زاد بھائی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں کی نعشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تین بچے دریائے گمبیلہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز کوٹ کشمیر میں تین بچے اسوقت ڈوب گئے جب تینوں نے نہاننے کیلئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا  کہنا تھا کہ ڈوبنے والے بچوں میں دو سگے بھائی ہیں، جبکہ ایک ان کا ماموں زاد بھائی ہے، دونوں بھائی سرائے نورنگ کے علاقے شاہ قلی خان سے کوٹ کشمیر اپنے ماموں کے ہاں آئے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں کی نعشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 806448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806448/لکی-مروت-3-بچے-دریائے-گمبیلہ-میں-نہاتے-ہوئے-ڈوب-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org