0
Monday 22 Jul 2019 21:03

لکی مروت، 3 بچے دریائے گمبیلہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

لکی مروت، 3 بچے دریائے گمبیلہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تین بچے دریائے گمبیلہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز کوٹ کشمیر میں تین بچے اسوقت ڈوب گئے جب تینوں نے نہاننے کیلئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا  کہنا تھا کہ ڈوبنے والے بچوں میں دو سگے بھائی ہیں، جبکہ ایک ان کا ماموں زاد بھائی ہے، دونوں بھائی سرائے نورنگ کے علاقے شاہ قلی خان سے کوٹ کشمیر اپنے ماموں کے ہاں آئے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں کی نعشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش