QR CodeQR Code

سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں این آئی اے کے پے درپے تازہ چھاپے

23 Jul 2019 15:04

ذرائع کے مطابق این آئی اے اہلکاروں نے پولیس کو ساتھ لیکر غلام احمد وانی ساکنہ کیلر کے گھر پر چھاپا مارا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں دو تاجروں کے ہاں چھاپے مارے۔ یہ دونوں تاجر ایل او سی تجارت سے وابستہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے اہلکاروں نے پولیس کو ساتھ لیکر غلام احمد وانی ساکنہ کیلر کے گھر پر چھاپا مارا۔ این آئی اے نے دوسرا چھاپہ پارمپورہ سرینگر میں مارا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک مذکورہ مقامات پر تلاشی اور چھان بین کا سلسلہ جاری تھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ چھاپے مبینہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 806566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806566/سرینگر-اور-پلوامہ-اضلاع-میں-این-آئی-اے-کے-پے-درپے-تازہ-چھاپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org