QR CodeQR Code

تمام وزراء اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں، وزیراعلٰی کے پی

23 Jul 2019 17:39

محمود خان نے میٹرک کے طلبہ اور ایڈمسٹریشن کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سرکاری سطح پر 72 فیصد مثبت نتیجہ آیا، تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نظام کو ہر حال میں ٹھیک کریں چاہے سختی دکھانا پڑے، تمام وزراء اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے میٹرک کے طلبہ اور ایڈمسٹریشن کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سرکاری سطح پر 72 فیصد مثبت نتیجہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزراء اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں، ہم نے مل کر سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔ محمود خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ہر ایک ماہ بعد یا 2 ماہ بعد اسکولوں کی کارکردگی دیکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 806598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806598/تمام-وزراء-اور-نمائندگان-اپنے-حلقوں-کو-ٹھیک-کریں-وزیراعل-ی-کے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org