QR CodeQR Code

ایران پر حملہ ہوا تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، وزیراعظم عمران خان

23 Jul 2019 23:14

امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ایک سوال کے جواب وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایران عراق نہیں، شیعوں میں جذبہ جہاد سنیوں سے کہیں بڑھ کر ہے اور ممکنہ حملے کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے اور پاکستان بھی اس کا ایندھن بنے گا۔۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو ایسی دہشتگردی شروع ہوگی کہ لوگ القاعدہ کو بھول جائیں گے، ایران عراق نہیں، شیعوں میں جذبہ جہاد سنیوں سے کہیں بڑھ کر ہے اور ممکنہ حملے کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے اور پاکستان بھی اس کا ایندھن بنے گا۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایران تنازعہ پر جنگی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے، ایران تنازعہ کے پاکستان پر بدترین اثرات مرت ہوں گے، ایران پر حملہ ہوا تو ایسی دہشتگردی شروع ہوگی کہ لوگ القاعدہ کو بھول جائیں گے۔ پاک ایران تعلقات اور حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ اتنے گرمجوش تعلقات نہیں ہیں لیکن ہمارے باہمی احترام کے تعلقات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 806666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806666/ایران-پر-حملہ-ہوا-پورا-خطہ-لپیٹ-میں-ا-ئے-گا-وزیراعظم-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org