QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع کے آزاد ارکان کو پارٹی میں شمولیت کیلئے 3 دن کی مہلت

24 Jul 2019 18:54

الیکشن کمیشن نے آج تمام آزاد ارکان کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر 3 دن کے اندر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے تو آزاد ہی تصور کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے 3 دن کے اندر پارٹی کے انتخاب کی ہدایت کی ہے۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات ہوئے جس میں جنرل نشستوں پر 16 ارکان منتخب ہوئے جن میں 7 آزاد امیدوار تھے۔ الیکشن کمیشن نے آج تمام آزاد ارکان کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر 3 دن کے اندر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے تو آزاد ہی تصور کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلے سے 6 آزاد ارکان موجود ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے کسی جماعت میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 806829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806829/قبائلی-اضلاع-کے-ا-زاد-ارکان-کو-پارٹی-میں-شمولیت-کیلئے-3-دن-کی-مہلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org