QR CodeQR Code

گلگت، مشیر اطلاعات نے اپنی سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا

25 Jul 2019 23:39

صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم سیاہ کی تقریب کے دوران سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا گیا اور باقاعدہ رونمائی بھی کی گئی۔ سرکاری گاڑی پر سیاسی سٹیکر چسپان کرنے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اپنی سرکاری گاڑی کو فری نواز شریف کے بینر سے سجا دیا۔ جمعرات کے روز نون لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم سیاہ کی تقریب کے دوران سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا گیا، اور باقاعدہ رونمائی بھی کی گئی۔ سرکاری گاڑی پر سیاسی سٹیکر چسپان کرنے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے بھی عدالت میں پیشی کے دوران اپنے کپڑے پر نواز شریف کی تصویر لگوا کر انوکھا احتجاج کیا تھا۔ جی بی میں مشیر اطلاعات نے اپنی سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 807057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807057/گلگت-مشیر-اطلاعات-نے-اپنی-سرکاری-گاڑی-کو-نواز-شریف-کے-حق-میں-سٹیکر-سے-سجا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org