0
Thursday 25 Jul 2019 23:39

گلگت، مشیر اطلاعات نے اپنی سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا

گلگت، مشیر اطلاعات نے اپنی سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اپنی سرکاری گاڑی کو فری نواز شریف کے بینر سے سجا دیا۔ جمعرات کے روز نون لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم سیاہ کی تقریب کے دوران سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا گیا، اور باقاعدہ رونمائی بھی کی گئی۔ سرکاری گاڑی پر سیاسی سٹیکر چسپان کرنے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے بھی عدالت میں پیشی کے دوران اپنے کپڑے پر نواز شریف کی تصویر لگوا کر انوکھا احتجاج کیا تھا۔ جی بی میں مشیر اطلاعات نے اپنی سرکاری گاڑی کو نواز شریف کے حق میں سٹیکر سے سجا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش