QR CodeQR Code

پاکستان کسٹمز نے ساٹھ لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی کی چوری ناکام بنا دی

28 Jul 2019 16:00

کسٹم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر کی ہدایات کی روشنی میں درآمدی مال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، درآمد کنندہ مس ڈکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے ذریعہ قومی خزانہ کو نقصان نہ پہنچا سکے اس کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سخت ہدایات پر کسٹم حکام نے نان کسٹم پیڈ امپورٹ پر سختی کر رکھی ہے، اپریزمنٹ ایسٹ نے بیرون ملک سے آنے والی شپمنٹ میں کسٹم ڈیوٹی کی چوری پکڑلی۔ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امریکہ اور کینیڈا سے درآمد کی گئی شپمنٹ میں  مس ڈکلیریشن پکڑلی اور ساٹھ لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی ٹیکس کی چوری ناکام بنا دی۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنانے کے بعد امپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔ کسٹم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر کی ہدایات کی روشنی میں درآمدی مال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، درآمد کنندہ مس ڈکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے ذریعہ قومی خزانہ کو نقصان نہ پہنچا سکے اس کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 807584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807584/پاکستان-کسٹمز-نے-ساٹھ-لاکھ-روپے-کسٹم-ڈیوٹی-کی-چوری-ناکام-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org