QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ میں کل سے بارشوں کا امکان، سیلابی صورت حال کا خدشہ

28 Jul 2019 16:15

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا، کراچی اور ٹھٹہ ڈویژنز میں پیر کی رات سے بدھ کی دوپہر تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد میں پیر اور منگل کو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیر سے سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا، کراچی اور ٹھٹہ ڈویژنز میں پیر کی رات سے بدھ کی دوپہر تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ آج رات سے بدھ کی صبح تک میرپورخاص، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد ڈویژنز میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد میں پیر اور منگل کو اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 807588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807588/کراچی-سمیت-سندھ-میں-کل-سے-بارشوں-کا-امکان-سیلابی-صورت-حال-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org