0
Sunday 28 Jul 2019 16:15

کراچی سمیت سندھ میں کل سے بارشوں کا امکان، سیلابی صورت حال کا خدشہ

کراچی سمیت سندھ میں کل سے بارشوں کا امکان، سیلابی صورت حال کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیر سے سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا، کراچی اور ٹھٹہ ڈویژنز میں پیر کی رات سے بدھ کی دوپہر تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ آج رات سے بدھ کی صبح تک میرپورخاص، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد ڈویژنز میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد میں پیر اور منگل کو اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش