QR CodeQR Code

کراچی میں بارش کے باعث کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

29 Jul 2019 20:49

دوسری جانب بارش کے باعث شہر کی جامعات جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی کل ہونے والے تمام پرچے منسوخ کردیئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیہ کے مطابق کل شہر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ دوسری جانب بارش کے باعث شہر کی جامعات جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی کل ہونے والے تمام پرچے منسوخ کردیئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں صبح سے جاری بارش کے باعث شہر میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 807798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807798/کراچی-میں-بارش-کے-باعث-کل-تمام-تعلیمی-ادارے-بند-رہیں-گے-محکمہ-تعلیم-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org