0
Monday 29 Jul 2019 20:49

کراچی میں بارش کے باعث کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

کراچی میں بارش کے باعث کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیہ کے مطابق کل شہر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ دوسری جانب بارش کے باعث شہر کی جامعات جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی کل ہونے والے تمام پرچے منسوخ کردیئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں صبح سے جاری بارش کے باعث شہر میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 807798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش