QR CodeQR Code

وفاق کی طرح جی بی میں بھی نیب کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، سید جعفر شاہ

29 Jul 2019 21:45

پی ٹی آئی جی بی کے صدر کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اور کرپشن کیخلاف وفاقی حکومت کی طرز پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح جی بی میں بھی نیب کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، کرپشن ختم کیے بغیر معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ گلگت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اور کرپشن کیخلاف وفاقی حکومت کی طرز پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کرپشن ختم کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بات کر کے وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا تاکہ کرپشن کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 807801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807801/وفاق-کی-طرح-جی-بی-میں-بھی-نیب-کو-فعال-بنانے-ضرورت-ہے-سید-جعفر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org