0
Monday 29 Jul 2019 21:45

وفاق کی طرح جی بی میں بھی نیب کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، سید جعفر شاہ

وفاق کی طرح جی بی میں بھی نیب کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، سید جعفر شاہ
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح جی بی میں بھی نیب کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، کرپشن ختم کیے بغیر معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ گلگت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اور کرپشن کیخلاف وفاقی حکومت کی طرز پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کرپشن ختم کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بات کر کے وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا تاکہ کرپشن کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 807801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش