QR CodeQR Code

حالیہ بارشوں سے سندھ حکومت کی کارکردگی کے پول کھل گئے ہیں، حلیم عادل شیخ

29 Jul 2019 23:37

ایک بیان میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ 12 سال گذرنے کے باوجود سندھ حکومت نے بارشوں کے نقصان سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان نہیں بنایا، وزیر بلدیات امریش پوری بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں، کراچی حیدرآباد سے لے کر سندھ کے کئی شہروں میں بارش کی وجہ سے بدترین صورت پیدا ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ناکام حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،  12 سال گذرنے کے باوجود سندھ حکومت نے بارشوں کے نقصان سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان نہیں بنایا، وزیر بلدیات امریش پوری بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں، کراچی حیدرآباد سے لے کر سندھ کے کئی شہروں میں بارش کی وجہ سے بدتر صورت پیدا ہوگئی ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں ہونے والی بارشوں سے سندھ حکومت کی کارکردگی کے پول کھل گئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں مئں ڈرینج سسٹم کے نام پر اربوں کی کرپشن کی گئی، بارشوں کے باعث سندھ کے کئی شہروں میں پانی جمع ہے، سندھ حکومت نے طے کرلیا ہے کہ عوام کے مسائل حل نہیں کرنے ہیں، مراد علی شاہ جتنے چاہیں جھوٹے کیس بنالیں ان کو کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 807810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807810/حالیہ-بارشوں-سے-سندھ-حکومت-کی-کارکردگی-کے-پول-کھل-گئے-ہیں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org