QR CodeQR Code

کشمیر افواہوں کا بازار ہے، ستیہ پال ملک

31 Jul 2019 09:25

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حکومت کیطرف سے کوئی بھی آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر گذشتہ کچھ دنوں سے جو حکومتی آرڈر شئیر ہورہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر گذشتہ کچھ دنوں سے وائرل ہورہے حکومتی آرڈروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر افواہوں کا بازار ہے۔ ستیہ پال ملک نے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے کوئی بھی آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر گذشتہ کچھ دنوں سے جو حکومتی آرڈر شئیر ہورہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں افواہیں جنگل کے آگ کی طرح پھیلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں افواہیں بہت پھیلتی ہیں ان پر کان دھرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک اور نارمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 808033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808033/کشمیر-افواہوں-کا-بازار-ہے-ستیہ-پال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org