QR CodeQR Code

جے یو آئی کا کوئی عسکری ونگ نہیں اور وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں

امریکا مفاہمت کے بغیر افغانستان سے نکلا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے، فضل الرحمان

24 Jun 2011 20:34

اسلام ٹائمز:اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء ان کے اس موقف کی تائید کرتا ہے کہ مسائل کا حل طاقت نہیں بلکہ افہام و تفہیم سے ممکن ہے


 ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان سے سیاسی مفاہمت کے بغیر نکلا تو وہاں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء ان کے اس موقف کی تائید کرتا ہے کہ مسائل کا حل طاقت نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایبٹ آباد واقعہ پر کمیشن بننے کے حامی ہیں مگر انہیں یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا کوئی عسکری ونگ نہیں اور وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 80806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80806/امریکا-مفاہمت-کے-بغیر-افغانستان-سے-نکلا-خانہ-جنگی-کا-خدشہ-ہے-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org