0
Friday 24 Jun 2011 20:34
جے یو آئی کا کوئی عسکری ونگ نہیں اور وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں

امریکا مفاہمت کے بغیر افغانستان سے نکلا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے، فضل الرحمان

امریکا مفاہمت کے بغیر افغانستان سے نکلا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے، فضل الرحمان
 ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان سے سیاسی مفاہمت کے بغیر نکلا تو وہاں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء ان کے اس موقف کی تائید کرتا ہے کہ مسائل کا حل طاقت نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایبٹ آباد واقعہ پر کمیشن بننے کے حامی ہیں مگر انہیں یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا کوئی عسکری ونگ نہیں اور وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 80806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش