QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

31 Jul 2019 11:47

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو حراست میں لیا اور بعد میں انہیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرے کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔ بھارتی فوج نے اسی دوران تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ دوسری جانب ترال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بھارتی پولیس پر دستی بم کا حملہ کیا لیکن کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 808084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808084/مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-فوج-کی-فائرنگ-سے-3-کشمیری-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org